محکمہ زراعت کے افسران کو کرونا سے نمٹنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ زراعت کے افسران کو کرونا سے نمٹنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

  



لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعما ن احمد لنگڑیال نے کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے محکمے کے تقریباً50افسران کو ٹیلیفون کرکے آگاہی حاصل کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ دفاتر اور فیلڈ میں افسران اور عملے کی تعداد میں کمی کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اپنی ذمہ داریاں خدمت کے فریضہ کے تحت سر انجام دیں اور اس میں کسی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزرا، مشیران اورمعاون خصوصی مختلف اضلاع میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

، پنجاب حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل نہ رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورانہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اس لئے افسران اس تناظر میں جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمدمیں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4