سول سوسائٹی حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کرونا کو شکست دیگی، اکمل اویسی

سول سوسائٹی حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کرونا کو شکست دیگی، اکمل اویسی

  



لاہور(پ ر)سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے اہتمام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک و ممبر پی این سی سی حکومت پنجاب اکمل اویسی پیرزادہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ریاض تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اکمل اویسی پیرزادہ اور ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ کرونا ایک وبا ہے جو پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ ہمیں حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کرونا کو شکست دینی ہے اور عوام کو اس وباسے بچانے کے لئے آگاہی مہم بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے حفاظتی تدابیر کے ذریعے بچا جا سکتا ہے اور یہی پیغام ہم نے پاکستان بھرمیں عام کرنا ہے۔ سیمینار میں ڈاکٹرمہوش جبیں، سجاد علی بھٹی، خالد محمود انجم میو، رخسانہ لیاقت، تبسم ناز، نغمہ سارہ بٹ، رمشہ بٹ، صبا چودھری، رخشندہ خانم، شیخ سہیل الرحمان، رائے زمان، اقراء تبسم، محسن رضا، طارق مقصود، شبیر حسین، علامہ مظفر حسین مرتضیٰ، محمد علی، حسنین شہادت اور سید جرار نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4