ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی انگلینڈ پاکستان سیریز کیلئے میزبانی کی پیشکش

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی انگلینڈ پاکستان سیریز کیلئے میزبانی کی پیشکش

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو اپنی اور پاکستان سیریزکی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کوآئندہ تین ماہ کے دوران آئی سی سی چیمپئن شپ کے مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،ان ٹیسٹ کے ویسٹ انڈیز کی چارجون اور پاکستان نے تیس جولائی کو میزبانی کرناہے، مگرانگلینڈ میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظردونوں سیریز کاامکان معدوم نظرآتاہے،تاہم ویسٹ انڈیزجہاں بارباڈوس اورجمیکامیں ایک ایک کیس سامنے آیاہے۔انگلینڈ کوان کی دونوں ہوم سیریز کے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔کیریبیئن بورڈ حکام نے کہا کہ انگلینڈ اپنی ہوم سیریز ویسٹ انڈین سرزمین پرکراسکتاہے،یہ آفرکسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ کرکٹ کی بقا کے لیے کی گئی ہے، اس حوالے سے ویسٹ انڈین عوام میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ جوش وخروش پایاجاتاہے جبکہ موجودہ حالات میں یہ خطہ کرکٹ کے لیے بہت مناسب مقام ہے۔واضح رہے کہ کوروناوائرس نے کھیلوں کی دنیا کو بری طرح متاثرکیاہے،کئی سیریزملتوی ہوچکی ہیں .جبکہ انگلش کاؤنٹی اورٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ملتوی کردیئے گئے،اس کے علاوہ انگلینڈ میں فٹبال اوردیگرکھیلوں کے مقابلے بھی ملتوی یامنسوخ کئے جاچکے ہیں۔یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کو ہالینڈا ورآئرلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میچزبھی کھیلناہیں،یہ ٹورز بھی ہوتے نظرنہیں آرہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی