کرونا وائرس،شاہد آفریدی دیہات میں غریبوں تک راش پہنچائیں گے

  کرونا وائرس،شاہد آفریدی دیہات میں غریبوں تک راش پہنچائیں گے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کے خلاف کھلاڑی بھی میدان عمل میں آ گئے،سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی مختلف دیہات میں غریبوں تک راشن پہنچائیں گے۔ فٹبال اسٹار رونالڈو بچوں کو ہاتھ دھونے کی ٹپس دے رہے ہیں، ڈیرن سیمی نے خود کو گھر تک محدود کرلیا۔کرونا وائرس کی آفت میں بوم بوم آفریدی گھر سے نکل پڑے، غریب اور بے روز گاروں کے گھر راشن پہنچانا مشن ہے۔ مختلف دیہاتوں میں سابق کپتان کی مہم جاری ہے۔ لالا کا کہنا ہے کہ جو اسلام نے سکھایا اس پر غیر مسلم زیادہ عمل کر رہے ہیں۔ یہاں مہنگائی کے باعث مارکیٹوں میں چیزیں غریب سے دور ہو گئیں۔ ماسک اور سیٹیائزرز امیروں نے گھروں میں ذخیرہ کر لیے ہیں۔دوسری جانب حال ہی میں پاکستان شہریت پانے والے ویسٹ انڈین ڈیرن سیمی نے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے اور فٹبال اسٹار رونالڈو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے بچوں کو ہاتھ دھونے کی ٹپس دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی