بھارت، ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 17پولیس کمانڈوز ہلاک، 12اہلکار لاپتہ 

بھارت، ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 17پولیس کمانڈوز ہلاک، 12اہلکار لاپتہ 

  



راج پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ماؤ نواز باغیوں نے پولیس کمانڈوز کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما سے گزرنے والے پولیس کمانڈوز کے قافلے پر 300 سے زائد ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شلاب سنہا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ماؤ نواز باغیوں کے ایک گروہ نے پولیس کمانڈوز کے قافلے کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں 4 باغی بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سے 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔حملے کا شکار ہونے والے کمانڈوز اس علاقے میں باغیوں کیخلاف آپریشن کرنے گئے تھے تاہم اس سے قبل ہی ماؤ باغیوں نے کمانڈوز پر حملہ کردیا جس کے بعد دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ باغی جاتے ہوئے بھارتی پولیس کا اسلحہ بھی لے گئے۔

باغی حملہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر