کرونا وائرس،عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدی ضمانت پررہا

کرونا وائرس،عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدی ضمانت پررہا

  



راولپنڈی(آئی این پی) جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق معمولی جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل قیدیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا ہے، تاہم مزید قیدیوں کی رہائی کے کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ کیسز میں عدالتی حکم کی ضرورت ہے، ایسے کیسز 24 مارچ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔

قیدی ضمانت پر رہا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر