حکومتی اقدامات سے کرونا تیزی سے نہیں پھیلا،قاسم سوری
اسلام آباد(آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے نہیں پھیلا،زائرین کے لیے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،ڈاکٹروں کا بحران میں کام کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ وزرا اورارکان سے لوگ ملتے تھے اس لئے پارلیمانی سرگرمیاں بند کیں،پارلیمانی کیلنڈرکے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دن پورے کرلیں گے۔
قاسم سوری