پیف میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

پیف میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

  



لاہور(آئی این پی) پیف میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ نے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے معائنہ ٹیم کو انکوائری کا حکم دیاتھا، ذرائع کے مطابق وزیراعلی معائنہ ٹیم نے پیف میں بے ضابطگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے مفصل انکوائری رپورٹ وزیراعلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور کیس نیب یا اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پیف کا سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام انتہائی ناقص ہے، مانیٹرز 6 ماہ بعد صرف ایک رپورٹ جمع کرواتے رہے، بچوں کی حاضری چیک کرنے کے بجائے صرف ظاہری گنتی کی جاتی رہی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مانیٹرز کی رپورٹ کی تصدیق کئے بغیر اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

پیف کرپشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر