کرونا وائرس خطرات،پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ 30مارچ تک بند، سرگرمیاں منسوخ

کرونا وائرس خطرات،پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ 30مارچ تک بند، سرگرمیاں منسوخ

  



اسلام آباد(آئی این پی)کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں،پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ 30مارچ تک بند رہے گا۔مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ منظوری دے دی۔ مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی ہے،کرونا کا پھیلاؤروکنے اور مہلک اثرات سے بچنے کیلئے قومی سطح کی کوششیں ناگزیر ہیں۔

پی ٹی آئی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر