”یہ کام ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے،ہمیں اس کے لئے فوج کو بلانا پڑے گا۔۔۔“شیخ رشید نے حیران کن بات کہہ دی

”یہ کام ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے،ہمیں اس کے لئے فوج کو بلانا پڑے ...
”یہ کام ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے،ہمیں اس کے لئے فوج کو بلانا پڑے گا۔۔۔“شیخ رشید نے حیران کن بات کہہ دی

  



راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے، گھروں میں رہنا ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے، عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان لاک ڈاؤن میں چلاگیا تو حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا میں صورت حال زیادہ خراب نہیں دیکھ رہا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ایسے حالات نہ ہوں، کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج شاپنگ کی ہے، بازاروں میں آٹا،دال چینی سب موجود ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، راول ڈیم کے اطراف پکنک پوائنٹس عوام سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پوری سیاسی قیادت کو ساتھ بٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی