پر عزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی:جنرل باجوہ

پر عزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی:جنرل باجوہ

  



راولپنڈی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرعزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی، پاک فو ج قومی کوششوں کا حصہ بنتے ہوئے قوم کے تحفظ کی مقدس ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس اتوار کی شام جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کورکمانڈر کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا۔کور کمانڈروں نے متعلقہ کور ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں حصہ لیا۔ فورم نے کویڈ۔19 کے ملک بھر میں پھیلاؤ کا جائزہ لیا اور اس وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کی تیاریوں پر غور کیا۔ کانفرنس میں ملک بھر میں شارٹ نوٹس پر آرمی کے دستیاب جوانوں اور طبی سہولیات کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تیار رہنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ پاک فوج قومی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناطے ایک مقدس فریضہ کی حیثیت سے قوم کی خدمت اور حفاظت کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیدا شدہ صورتحال میں پلان آف ایکشن کی تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول