شب معراج عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

  شب معراج عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔شہریوں نے مذہبی روایات کے مطابق گھروں میں میٹھی اشیا اور پکوان تیار کر کے گلی محلوں،رشتہ داروں اور عزیزواقارب میں تقسیم کئے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے شب معراج پر اجتماعات پر پابندی کے باعث سڑکیں ویران اور مساجد سنسان پڑی رہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے اتوار کے روزشہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ گھروں میں عبادات کریں۔شہریوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

شب معراج

مزید : صفحہ اول