عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا، سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر

عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا، سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر

  



اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرادری کے ترجمان سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے مایوسی پھیلائی،طالبان کیخلاف جنگ ہو یا کورونا کی وبا سے لڑائی عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا، 18 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کرنے والے حاکم کو اب غریب یاد آئے ہیں، روزگار بچانے کے نام پر لوگوں کو موت کے منہ میں نہیں دھکیلا جا سکتا، وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بہانے بنانے کے بجائے وزیراعظم قومی وسائل غریبوں پر خرچ کیوں نہیں کرتے،اگر اب بھی قومی وسائل اور خزانہ عوام پر خرچ نہیں ہوگا تو کب ہوگا، وفاقی حکومت کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے مگر قومی یکجہتی کی وجہ سے خاموش ہیں،قوم کو مشکل حالات سے نکالنے کے بعد حکومت کی نااہلیاں سامنے لائیں گے۔

مصطفی نواز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر