حکومت کو کرونا سے پیدا حالات کی سنگینی کا احساس نہیں،مریم اورنگزیب

حکومت کو کرونا سے پیدا حالات کی سنگینی کا احساس نہیں،مریم اورنگزیب

  



لاہور (آئی ا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کوکرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کا احساس نہیں،یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں، واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے، وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ کو حالات کی سنگینی اورشدت کا شاید ادراک و احساس نہیں،عمران صاحب عوام سے خطاب میں حکومت کا کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں اگر لاک ڈاون کرنا ہے تو اس کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی، وہ بتائیں کرفیو اور لاک ڈاون کا فرق بتانے سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا عمران صاحب مشکل وقت کے لئے خود کو اور حکومت کو تیار کریں، عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے، عمران صاحب وزیراعظم آپ ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر