کرونا کے باعث 15اپریل کو ہونیوالاضمنی انتخاب ملتوی ہونے کاامکان
عمرکوٹ(این این آئی)کروناوائرس کے باعث سندھ کو لاک ڈاؤن کیے جانے کے بعد عمر کوٹ کے صوبائی حلقے پی ایس 52 میں 15 اپریل کو ہونے والاضمنی انتخاب ملتوی ہونے کا امکان ہے۔کرونا وائرس کی صورتحال کے بعد علاقے میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے،اس ضمنی نشست پر اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے سید امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے درمیان ہے۔ تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سید علی مردان شاہ کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست سندھ کے اور عمرکوٹ کیصوبائی حلقے پی ایس باون "52"میں پندرہ "15"اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں سندھ میں کورونا وائرس کے بعد محدود ہوکر رہ گئی ہے غالب امکان ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان اس حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیں۔
ضمنی الیکشن