کروناسے لڑنے کیلئے سیاست کو قرنطینہ میں ڈالناہوگا،حلیم عادل شیخ

کروناسے لڑنے کیلئے سیاست کو قرنطینہ میں ڈالناہوگا،حلیم عادل شیخ

  



کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کرونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہمارے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے جانوں کی پرواہ کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،آفتوں کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں، ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر اس آفت سے لڑنا ہوگا، وفاقی حکومت سندھ سے مکمل تعاون کر رہی ہے، ہم نے اپنی سیاست کو قرنطینہ میں ڈال کر کرونا کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے عوام کو تکالیف برداشت کرنی ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بغیر کسی تفریق کے صوبوں کو فنڈ جاری کر رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر