سیمی بخاری کاحکومتی کرونا ایمرجنسی فنڈز میں 2ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

سیمی بخاری کاحکومتی کرونا ایمرجنسی فنڈز میں 2ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے حکومتی کورونا فنڈز میں 2ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عوام حفاظتی تدابیرپر100فیصد عمل کر یں، میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے پاکستان آج مشکل تر ین حالات سے گزر رہا ہے،ان حالات میں سیاستدانوں سمیت سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ کروناسے بچاؤکیساتھ ساتھ ان افراد کی بھی مدد کر یں، جو اس وباء کا شکار ہیں میں سمجھتی ہوں ان حالات میں حکومت کا کرونا ایمر جنسی فنڈز قائم کر نے کا فیصلہ خوش آئند ہے میں نے بھی اپنی 2تنخواہیں کورونا ایمر جنسی فنڈمیں دینے کا اعلان کیا ہے مجھے امیدہے کہ اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی اس نیک کام میں ضرور حصہ لیں گے۔

ڈاکٹر سیمی بخاری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر