ہیرو کو قوم کا سلام

ہیرو کو قوم کا سلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گلگت(آئی این پی)گلگت میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ڈاکٹر اسامہ ریاض جگلوٹ گلگت بلتستان ہی میں سکرینینگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر اسامہ نے قائداعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی جبکہ اگست 2019 میں انہوں نے پی پی ایچ آئی گلگت میں بطور ڈاکٹر کام شروع کیا تھا۔انہوں نے اسی سال فروری 2020 میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا اور جولائی میں سپیشلائزیشن میں انڈکشن کے منتظر تھے۔
ڈاکٹر شہید

مزید :

صفحہ اول -