وزیر اعظم کی باصلاحیت قیادت میں ہم کرونا جنگ جیتیں گے، فیاض الحسن

وزیر اعظم کی باصلاحیت قیادت میں ہم کرونا جنگ جیتیں گے، فیاض الحسن

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرونا کے خلاف ”ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گے بھئی جیتیں گے“کا نعرہ لگا دیا۔ عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی21کروڑ عوام منظم طریقے سے کرونا کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔ پاکستانی قوم کرونا کے خلاف جنگ میں اپنے سیاسی قائدین اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ کرونا وائرس کے خلاف یہ جنگ 48، 65، 71اور کارگل کی جنگ سے بڑی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی باصلاحیت اور چوکنا قیادت میں ہم یہ جنگ بھی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی طرح کرونا کو بھی شکست دینے کے لیے اسوقت پاکستانی قوم کو اتحاد اور اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

فیاض الحسن

مزید : صفحہ اول