ایران سے آئے 83زائرین کی بینظیر بھٹو آریجا کیمپس میں کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھیج دی گئی

ایران سے آئے 83زائرین کی بینظیر بھٹو آریجا کیمپس میں کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھیج دی ...

  



لاڑکانہ(این این آئی) ایران سے آئے ہوئے 83 زائرین کو لاڑکانہ کے قریب جامعہ بے نظیر بھٹو آریجا کیمپس میں قائم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کی کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ بھیج دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام زائرین کو بہتر طبی و دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں تاہم انہیں فی الحال 14 روز تک انہیں کوارٹین میں رکھا جائے گا،جن کے ٹیسٹ رپورٹ آج تک مل جائیں گے، جس کے بعد حتمی مزید فیصلے کیے جائیں گے، حکومت سندھ کی ہدایات پر لاڑکانہ شہر کے تمام کاروباری مراکز چھٹے روز بھی بند رہے جبکہ چند دکانداروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنی دکانیں کھلی رکھ کر کاروبار کرتے رہے، دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر شب معراج کے موقع پر بھی لاڑکانہ کے منافع خوروں تاجروں کی جانب سے گوشت، سبزیوں، فروٹ اور دیگر اشیائے خور دو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی زائرین

مزید : صفحہ اول