وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان دانشمندانہ،ملک افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا:عثمان بزدار

وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان دانشمندانہ،ملک افرا تفری کا متحمل ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کا درد رکھتے ہیں، ہر فیصلہ عام آدمی کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کرونا پر حقائق، اصل صورتحال سامنے رکھی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں قوم کو اعتماد میں لیا، لاک ڈان نہ کرنے کا اعلان دانشمندانہ اقدام ہے، ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ سوچ، اجتماعی بصیرت کے تحت قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں، قومی مسئلے پر سیاست کرنا ملک اور 22 کروڑ عوام سے زیادتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عام آدمی کا درد رکھتے ہیں،ہر فیصلہ عام آدمی کیلئے ہے۔ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیسکون اوسیکیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران قریشی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ڈیسکون کی جانب سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے 10 ہزار کلوگرام سینی ٹائزر کا عطیہ دیاگیا۔ Sanidolسینی ٹائزر کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں سینی ٹیشن کی جا سکے گی۔ سینی ٹائزر کے استعمال سے ہسپتالوں میں انفیکشن اور وائرس کے خطرات کم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں نجی شعبے کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیں گے۔صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ڈیسکون کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عمران قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کو 10 ہزار کلوگرام Sanidol،سینی ٹائزر فراہم کرکے اپنی سماجی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔کورونا کے سدباب اور بچاؤ کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سکندر سلطا ن راجہ کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب الیکشن کمشنر سے انتظامی امور میں بھرپور تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پانی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے۔ پاکستان زرعی، معدنی اور شاندار قدرتی خزانوں کے ساتھ بہترین آبی وسائل سے مالا مال ہے۔ آبی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز کو دنیا کا خوشحال ترین اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔ پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کیلئے نئے آبی ذخائر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری حکومت صوبے میں پانی کو بچانے کیلئے ڈیمز بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ڈیمز بننے سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ ڈیمز اورآبی ذخائر بننے سے زیر زمین پانی کا لیول بھی بلند ہوگا۔ چھوٹے ڈیم اورآبی ذخائر بنا کر پینے کے پانی کی ضروریات پوری کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹیں،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کی بندش کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جوہر ٹاؤن،جناح ہسپتال،گارڈن ٹاؤن، گلبرگ اورجیل روڈ پر مارکیٹیں،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کی بندش کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹیں،شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حکومتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دیں گے۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری مہم کی خود نگرانی کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں،شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہے۔عوام بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اورسماجی فاصلہ برقراررکھیں۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول