حکومت نے کرونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی

حکومت نے کرونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی

  



اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے خلاف حکومت نے کرونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس انسداد کرونا کیلئے اقدامات کریگی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی کرونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ، سی ای او ڈریپ کرونا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کرونا ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ ارکان کرونا کی روک تھام کیلئے مختلف امور کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈاکٹر امجد وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ شہباز گل کرونا کے بارے میں آگاہی، میڈیا مینجمنٹ کے ذمہ دار ہونگے۔ صفدر رانا ملک بھر میں کرونا کے اعداد وشمار کے نگران ہونگے۔ ڈاکٹر اسد حفیظ کروناکے بارے میں ایس او پی، ایڈوائزری، گائیڈ لائنز کے ذمہ دار ہونگے۔ سربراہ این آئی ایچ کرونا کی تشخیص کے بارے میں معاملات کے ذمہ دار ہونگے۔ سی ای او ڈریپ کورونا وائرس ریگولیشن، ڈی جی ہیلتھ پارٹنرشپ امور کے ذمہ دار ہوں گے۔

کرونا ایمرجنسی مینجمنٹ

مزید : صفحہ اول