اندرون ملک سفر کرنیوالوں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کا فیصلہ

اندرون ملک سفر کرنیوالوں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کورونا کے پیش نظر اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی ایئر پورٹس پرسکریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد اندرونِ ملک سفر کرنے والوں کو بھی بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پرسکریننگ کرانی ہو گی،اندرون ملک تمام پروازوں کے مسافروں کو انٹرنیشنل لاؤنجز سے سفر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایاکہ مسافروں کی سکریننگ حال ہی میں انٹرنیشنل لاؤنجز میں نصب شدہ جدید تھرمل سکینرز سے کی جائے گی۔
سکریننگ

مزید :

صفحہ اول -