یوم پاکستان کے موقع پرہونیوالی قومی اعزازات کی تقریب منسوخ

یوم پاکستان کے موقع پرہونیوالی قومی اعزازات کی تقریب منسوخ

  



اسلام آباد(آن لائن)یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی مرکزی تقریب آ ج پیر کو ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاوسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔کابینہ ڈویڑن کے مطابق اعزازات کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہے جبکہ صورتحال بہتر ہونے پر منسو خ کی گئیں تمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

تقاریب منسوخ

مزید : صفحہ اول