کرونا وباء،خواجہ برادران نے رہنماؤں، کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا

کرونا وباء،خواجہ برادران نے رہنماؤں، کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات کیلئے آنے سے روکدیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، کارکنان اور دیگر شخصیات رہائی پر مبارکباد دینے کیلئے آنا چاہتے ہیں اور ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور ان کی محبت پر مشکور ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر شخصیات کو ملاقات سے روکا ہے،،سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں،کارکنوں او ر شخصیات کا خواجہ برادران کو مبارکباد دینے آنے کیلئے تانتا بند ہوا تھا۔

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جگت بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آفت کے وقت پر از راہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بطور حکمران آپکی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

مشورہ

مزید : صفحہ اول