کرونانے بتادیا کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے،شجاعت

کرونانے بتادیا کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے،شجاعت

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ کرونا اللہ تعالی کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے،ایٹم بم،میزائل اوربڑے سپرپاوربھی بے بس ہوچکے ہیں،کرونانے یہ ثابت کردیاکہ کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے۔صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرونا اللہ تعالی کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے،ایٹم بم،میزائل اوربڑے سپرپاوربھی بے بس ہوچکے ہیں،سب سے ضروری احتیاط اللہ تعالی سے معافی ہے،کورونانے یہ ثابت کردیاکہ کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے،سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کے ہم اللہ تعالی سے معافی مانگیں چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ تمام مکاتب فکر کو اس معاملے میں یکجا ہونا چاہیے،اس وقت لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آجائیں،اگر دنیا نے اپنے اعمال ٹھیک نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں،اب دنیا کا ہر ملک جزوی طور پر لاک ڈاون کی حالت میں آ گیا ہے۔

شجاعت

مزید : صفحہ اول