103 امریکی سفارت کاراسلام آباد سے خصوصی جہاز پر اپنے ملک روانہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، غیر ملکی سفارت خانوں میں سراسیمگی کا عالم،پاکستان میں موجود 103 امریکی سفارت کار اسلام آباد چھوڑ کر چلے گئے۔امریکی سفارت کار اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ 14 مارچ کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام امریکی سفارتکاروں کو کرونا وائرس کے خطرہ کے پیشِ نظر جانے کی اجازت دی تھی۔امریکی ترجمان نے کہاکہ جہاز کو روانگی کی اجازت دینے پر پاکستانی حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو ایمرجنسی ویزہ سروسز مہیا کر رہا ہے۔
امریکہ روانہ