کووڈ19 ”کرونا وائرس ڈیزیز“ کامخفف،عالمی ادارہ صحت نے نام رکھا

  کووڈ19 ”کرونا وائرس ڈیزیز“ کامخفف،عالمی ادارہ صحت نے نام رکھا

  



لند ن (آئی این پی) دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں کہ کرونا وائرس اور کووِڈ 19 کیوں کہا جاتا ہے اور یہ کس کا مخفف ہے؟برطانوی جریدے کے مطابق یہ لفظ تین الفاظ کرونا وائرس ڈیزیز کامخفف ہے اور اس کے ساتھ لگا 19 دراصل 2019 کو ظاہر کرتا ہے۔کرونا وائرس کے نام کا انتخاب عالمی ادارہ برائے صحت نے کیاتھا۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس وبا کے لیے کوئی ایسا نام ڈھونڈنا چاہتے تھے جو کسی ایک ملک، علاقے، جانور، کسی شخص یا گروپ وغیرہ سے منسوب نہ ہوبلکہ جو پوری دنیا کیلئے یکساں ہو بولنے میں آسان اور اس بیماری سے متعلق بھی ہو۔

کووڈ19

مزید : صفحہ اول