کھوئی رٹہ، بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

کھوئی رٹہ، بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

  



سیری(آئی این پی)کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشعال فائر نگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر، منڈی گجراں، ججوٹ بہادر، جگالپال، بھینسہ گالہ میں ہفتہ کی رات بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ادھر پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔

کھوئی رٹہ

مزید : صفحہ اول