امریکی نائب صدر کا کروناٹیسٹ منفی، سٹاف رکن کا مثبت آ گیا

امریکی نائب صدر کا کروناٹیسٹ منفی، سٹاف رکن کا مثبت آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(شِنہوا)امریکی نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔یہ بات ان کے ترجمان نے بتائی ہے۔نائب صدر کی پریس سیکرٹری کیٹی ملرنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ نائب صدر مائیک پنس اور خاتون دوئم کیرن پنس دونوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔پنس نے جمعہ کو اس اعلان کے بعد ٹیسٹ کئے تھے جب ان کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے دفتر کے ایک رکن کے اس بیماری کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔نائب صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ وائٹ ہاس کے ڈاکٹر کے پاس اس بات پر یقین کرنے کے کوئی وجوہات نہیں کہ پنس سٹاف کے ایک بیمار رکن سیرابطے میں رہے ہیں اور کہا کہ ان کی منفرد حیثیت کی وجہ سے وہ اور ان کی اہلیہ اس بات کی تشخیص کریں گے کہ آیا وہ وائرس سے متاثر تو نہیں ہوئے۔پنس نے ساتھیوں کو بتایا کہ اس کے سٹاف رکن کی حالت بہتر ہے جب کہ ڈیڑھ دن تک اس میں ہلکی زکام کی علامات تھیں اور یہ کہ عملے کا یہ رکن پیر سے وائٹ ہاس میں نہیں ہیں۔امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دفتری عملہ کے ایک رکن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ یہ اعلان پینس کے دفتر سے کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائٹ ہاؤس کے عملے میں سے آج تک کا پہلا مثبت ٹیسٹ ہے۔پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر نے ایک بیان میں کہا کہ آج شام ہمیں اطلاع ملی کہ نائب صدر کے دفتر کے ایک ملازم کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ملر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر پینس میں سے کسی کا اس فرد سے قریبی رابطہ نہیں ہوا،سی ڈی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق اس فرد کے رابطوں کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔وائٹ ہاؤ س کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔دی ہل کی ایک رپورٹ میں وائٹ ہاس کے ڈاکٹر کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ہفتے پینس کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔جانس ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مطابق مشرقی معیاری وقت کے مطابق جمعہ کو شام ساڑھے چھ بجے پر امریکہ میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہزار 563 جبکہ ہلاکتیں 227 ہو گئی ہیں۔
ٹیسٹ مثبت

مزید :

صفحہ اول -