خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کیلئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

  خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کیلئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

  



پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ہفتے کے لئے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی،مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوااجمل وزیرنے کہاکہ عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں کروناوبا کو شکست دیں گے،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے کرونا کیخلاف مکمل متحرک ہیں،عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے1299ڈاکٹروں کو تعینات کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹ بند

مزید : صفحہ اول