کرونا سے90 فیصد ہلاکتیں چین،اٹلی اور ایران میں ہوئیں

  کرونا سے90 فیصد ہلاکتیں چین،اٹلی اور ایران میں ہوئیں

  



پیرس(این این آئی)فرانسیسی خبررساں ادارے نے حکومتی اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرونا سے 90 فی صد ہلاکتیں چین، اٹلی اور ایران میں ہوئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اب تک کرونا کے باعث 12 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں میں 90 فی صد تعداد چین، اٹلی اور ایران سے تعلق رکھتی ہے۔ہفتے کی شام تک کرونا کے باعث پوری دنیا میں 12 ہزار 592 افراد ہلاک ہوئے۔ان میں سے 7 ہزار 199 یورپ اور 3459 ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 4،825 افراد کی اموات کے ساتھ ہی اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس کے بعد چین میں 3255 اورایران 1556 اموات ہوئی ہیں۔ ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

کرونا ہلاکتیں

مزید : صفحہ اول