چک شہزاد ہسپتال کو بھی کرونا وائرس کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

  چک شہزاد ہسپتال کو بھی کرونا وائرس کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اسپتالوں میں طبی عملہ کوحفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتال کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے، طبی عملہ کوحفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنائی جائے گی۔ظفر مرزا نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے،فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا

مزید : صفحہ اول