ا فغان بارڈر بندش سے پاکستانی گاڑیاں پھنس گئیں

  ا فغان بارڈر بندش سے پاکستانی گاڑیاں پھنس گئیں

  



بنوں (بیورورپورٹ) کورونا وائر س سے خطرات کے پیش نظر پاک ا فغان بارڈر بندش سے 2سو سے زائد پاکستانی گاڑیاں پھنس گئیں پاکستان سے افغانستان مال لے جانے والے سینکڑوں ڈرائیورز غلام خان شاہراہ پر افغانستان میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر پھنسے ہوئے ہیں پھنسے ڈرائیوروں کی سکرننگ مکمل کرکے پاکستان داخل ہونے دیا جائے آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیر ستان کے صدر نور علی خان، محمد یاسین خان اور دیگر نے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن قبل پاکستان سے ہماری مال بردار گاڑی غلام خان تجارتی شاہراہ کے ذریعے باقاعدہ ٹوکن لے کر افغانستان چلی گئی تھیں جنہوں نے مال اُ تار کر واپس پاکستان کا رخ کرلیا تو پاک افغان بارڈر کو کوروانا وائرس کے پیش نظر آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اب ہماری ڈھائی سو کے قریب گاڑیاں بمعہ سینکڑوں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز پھنس گئے ہیں اور کئی دنوں سے وہ وہاں پر بے سر و سامانی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں جن کے پاس خوراک کا بندوبست ہے نہ ہی وائرس کے خطرات سے محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پہلے کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے ہمارے سینکڑوں ڈرائیورز کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی ہے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ ڈرائیورز یا تو روزانہ کی دیہاڑی یا کرایہ پر گاڑیاں لے کر محنت مزدوری کرتے ہیں اگر اسی طرح یہ لوگ وہاں پھنسے رہے تو یہ سینکروں خاندان فاقے کا شکار ہوجائینگے لہذا پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غلام خان پاک افغان بارڈر پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر سکرننگ کا انتظام ہو چکا ہے جس سے ان پھنسے پاکستانی ڈرائیوروں کی سکرننگ کرکے اُنہیں پاکستان آنے دیا جائے جو ڈرائیورز یا کنڈیکٹرز میں وائرس کی علامائی پائی جاتی ہے اُنہیں بے شک پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل کرایا جائے لیکن ان کی جا ن ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : صفحہ اول