کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات

  کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈان کے پیش نظر شہر قائد اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ رینجرز، دیگر ادارے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ترجمان کے مطابق شہری اپنے گھروں میں رہیں تا کہ کرونا جیسی وبائی مرض کو شکست دی جاسکے، عوام سے اپیل ہے سندھ حکومت کے احکامات پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہوں۔

مزید : صفحہ اول