مردان میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد متاثر، لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مردان میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد متاثر، لاک ڈاؤن کا فیصلہ

  



مردان(بیورورپورٹ) مردان میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد متاثرہوگئے، متاثرہ تمام افراد کا تعلق منگاسے ہے، شہر میں کل منگل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ،شادی تقریبات پر پاپندی کے جرم میں دولہے کے بھائی کو گرفتارکرلیاگیا،متعدد دکاندار وں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے شہرآنے اورباہر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر سات دن کے لئے پاپندی عائد کردی گئی، ڈی سی آفس میں کرونا کنٹرول روم قائم کردیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس سے مزید پانچ افراد متاثر ہوگئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ متاثرافراد میں وائرس سے جان بحق سعادت خان کا بیٹا،بہو اور نواسی شامل ہے جبکہ دودیگر افراد کا تعلق بھی منگا سے ہے جنہوں نے سعادت خان کے ساتھ عمرے کا سفر کرکے واپس آئے تھے تازہ مریضوں کے بعد شہر میں انتظامیہ نے کل تک مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے اتوار کے روز شہر کی زیادہ تر تجارتی مارکٹیں، بازار یں اور ہوٹلز وغیرہ بند کردیئے گئے انتظامیہ نے سات دن کے لئے شہر سے باہر اور شہر میں داخل ہونے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر پاپندی عائد کردی ہے تاہم گڈرز ٹرانسپورٹ اورمسافر گاڑیاں اس حکم سے مستسنٰی ہونگے انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں پر رہے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں کرونا کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جس میں سول انتطامیہ،محکمہ صحت،ریسکیو اوردیگر خدمات انجام دینے والے اداروں کے علاوہ پاک فوج کے حکام بھی موجودہوں گے جو کسی بھی ناگہانی صورت حال میں مدد فراہم کریں گے ادھر شہبازگڑھی پولیس نے علاقہ کاگان میں شادی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہے کے بھائی کو گرفتارکرکے اس کے علاوہ دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے پارہوتی اور ہوتی پولیس نے سات حجاموں سمیت متعدد دکانداروں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرکے گرفتارکرلئے ہیں دریں اثناء خاتون اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے بازاروں میں آگہی مہم کے تحت شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے اورانہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

مزید : صفحہ اول