ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے تاہم سندھ میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان، زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوان راولپنڈی میں 16 ملی میٹر، اسلام آباد میں 8 ملی میٹر، پاراچنار میں 5 ملی میٹر، خضدار میں 5 ملی میٹر، مظفر آباد میں 4 ملی میٹر، مری میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد