گھروں سے باہر نظرآنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کمشنر کراچی نے اعلامیہ جاری کردیا

گھروں سے باہر نظرآنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کمشنر کراچی نے ...
گھروں سے باہر نظرآنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کمشنر کراچی نے اعلامیہ جاری کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر کراچی نے لاک ڈاﺅن کی پابندی نہ کرنے والوں کیخلاف اعلامیہ جاری کردیا۔

کمشنر کراچی نے کہاہے کہ گھروں سے باہر نظرآنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،کراچی کے شہری ہر قسم کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے ،فارم ہاﺅسز اورگھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی ۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لٹر سے زیادہ پٹرول نہیں ڈالا جائے گا،صارفین کو رہنمائی اور کمپنیز کے مقامی آگاہی سنٹربند رہیں گے ،گروسری اور کریانہ سٹور ز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کمشنر کراچی کے ایڈمن آفس،ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس24 گھنٹے کھلے رہیں گے،کھانے کی ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ،تمام ریسٹورنٹس کے کچن بند رہیں گے ،دکاندار پرائس لسٹ کے مطابق اشیا خوردونوش فروخت کریں ۔

کمشنر کراچی نے کہاہے کہ گھر کے صرف ایک فرد کو سوداسلف خریدنے کی اجازت ہوگی ،شہری اپنا شناختی کارڈ دکھا کر 48 گھنٹے بعد سامان خرید سکیں گے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی