یوم پاکستان پر شہری گھروں میں رہیں ،کورونا کو شکست دینے کیلئے یوم پاکستان والا عزم درکار ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

یوم پاکستان پر شہری گھروں میں رہیں ،کورونا کو شکست دینے کیلئے یوم پاکستان ...
یوم پاکستان پر شہری گھروں میں رہیں ،کورونا کو شکست دینے کیلئے یوم پاکستان والا عزم درکار ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم پاکستان پر شہری گھروں میں رہیں ،کورونا کو شکست دینے کیلئے یوم پاکستان والا عزم درکار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان ہم سے سماجی فاصلے قائم رکھنے کا تقاضا کررہا ہے ،23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیرکا دن ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس