امریکہ سے وطن واپس پہنچتے ہی فواد چودھری نے آئسولیشن اختیار کرلی
جہلم(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکا سے واپسی کے بعد مکمل آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔ٹوئٹر پر جاری وڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ 3 روز قبل امریکا سے واپس آئے ہیں اور اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، وطن واپسی پر ناصرف خود کو محدود کرلیا ہے بلکہ مکمل آئسولیشن میں ہیں اور اپنے گھر والوں سے بھی نہیں ملے۔
جہلم میں پچھلے کچھ ہفتوں میں بیرون ملک کا سفر کر کے واپس آنے والے افراد کے لیے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا ویڈیو پیغام.
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) March 22, 2020
بیرون ملک سے واپسی پر فواد چوہدری خود بھی self isolation میں ہیں. pic.twitter.com/cWSLak4lMr
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 900 سے 1100 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے احتیاط کریں، بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، میری ان سے اپیل ہے کہ خود کو محدود رکھیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، کورونا بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا لیکن بچوں سے بڑوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔