شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دولہے گرفتار لیکن چھاپہ پڑا تو باراتیوں نے کیا کردکھایا؟

شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دولہے گرفتار لیکن چھاپہ پڑا تو باراتیوں نے کیا ...
شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دولہے گرفتار لیکن چھاپہ پڑا تو باراتیوں نے کیا کردکھایا؟

  



پشاور(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے خدشے کے باعث لگائی جانے والی پابندی کے باوجود پشاور میں شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دولہے گرفتار کرلئے گئے لیکن انتظامیہ کا چھاپہ پڑا تو باراتی فرار ہوگئے ۔ضلعی انتظامیہ پشاورنے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دولہوں کو گرفتار کرلیا، صوبائی حکومت کے احکامات پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (متنی) رضوانہ ڈار نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کے ہمراہ رنگ روڈ پر پشتخرہ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دلہوں اور کیٹرنگ کی سہولت دینے والے افراد کو بھی گرفتار کرلیا جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر متنی رضوانہ ڈار نے کہا کہ گرفتار دلہوں کو پیشگی کہا گیا تھا کہ وہ تقریب منعقد نہ کرے لیکن وارننگ کے باوجود 500 افراد کا مجمع اکٹھا کیا گیا جس پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متنی کے مکین کو روایتی تقریبات کو عوامی فلاح میں منسوخ کرنا ہوگا، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشات کو روکنے کے لیے شادی بیاہ کی تقاریب منعقد کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور دلہے کو جیل بجھوایا جائے گا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور