” یہ چیز کسی کو نہیں ملے گی “ کورونا وائرس، پی آئی اے نے اپنی اندرون ملک پروازوں میں بھی بڑی پابندی لگا دی

” یہ چیز کسی کو نہیں ملے گی “ کورونا وائرس، پی آئی اے نے اپنی اندرون ملک ...
” یہ چیز کسی کو نہیں ملے گی “ کورونا وائرس، پی آئی اے نے اپنی اندرون ملک پروازوں میں بھی بڑی پابندی لگا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی پروازوں میں کھانا دینے پر پابندی لگا دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی بھی اندرون ملک پرواز میں اب کھانا نہیں ملے گا، ترجمان کے مطابق کھانا بند کرنے کا حکم کرونا وائرس سے مسافروں کے بچاﺅ کیلئے دیا گیا ہے۔ وائرس ختم ہونے تک صرف پانی فراہم کیا جائے گا، پابندی سے پہلے ڈومیسٹک پروازوں میں سنیکس اور ڈنر دیا جاتا تھا مگرا ب ایسا نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ حکومت نے پاکستان نے دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس دوران کو ئی بھی مسافر طیارہ پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا اور نہ ہی بیرون ملک روانہ ہو گا ۔

مزید : قومی /کورونا وائرس