بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، حکومتی ترجمان نے اعلان کردیا

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، حکومتی ترجمان نے اعلان کردیا
بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، حکومتی ترجمان نے اعلان کردیا

  



کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتوار کے روز صوبے میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد108 ہوگئی ہے جبکہ رات  کو بلوچستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی شب پونے بارہ بجے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی،لیاقت شاہوانی کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 66 سالہ مریض انتقال کرگیا جو صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہے، اللہ ان کی مغفرت کرے، متاثرہ فیملی سے ہمدردی ہے۔

سرکاری پورٹل پر بلوچستان کے کیسز کی تعداد 104 بتائی جارہی ہے جب کہ صوبائی ترجمان نے 108 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /کورونا وائرس