ترکی سے خالی پرواز یں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا ،ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کا وزیراعظم سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ

ترکی سے خالی پرواز یں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا ،ترکی میں پھنسے ...
ترکی سے خالی پرواز یں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا ،ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کا وزیراعظم سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ

  



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی سے خالی پرواز یں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ،برطانیہ سمیت دیگرممالک سے پاکستان آنے والے مسافرترکی میں بھی پھنس گئے،ترکی میں پھنسے پاکستانی مسافروں میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں،متعدد مسافر استنبول ائیر پورٹ پر گزشتہ 2روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔

ترکی میںپھنسے مسافروں نے وزیراعظم سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی سے خالی پرواز یں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جارہا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد