آسٹریلیا اور کینیڈا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہو گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور کینیڈا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہو گئے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ ٹوکیو اولمپکس کافیصلہ آئندنہ 4 ہفتوں میں ہو جائے گا،ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کی آپشن پر بھی غور کررہے ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا اور آسٹریلیا نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ٹیمیں بھیجنے سے انکارکردیا ہے،آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑی گیمز کیلئے تیاری نہیں کر سکتے ،ایتھلیٹس کو اگلے برس کیلئے اولمپکس کی تیاریاںکر سکتے ہیں ۔
کینیڈا اولمپک کمیٹی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ ٹوکیو اولمپکس کافیصلہ آئندنہ 4 ہفتوں میں ہو جائے گا،ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کی آپشن پر بھی غور کررہے ہیں ۔