پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز کے بعد ایک اور چیز بند کردی، نوٹیفکیشن جاری ، بڑی خبر

پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز کے بعد ایک اور چیز بند کردی، ...
پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز کے بعد ایک اور چیز بند کردی، نوٹیفکیشن جاری ، بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے لاہور اور سیالکوٹ میں تمام صنعتی یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خوراک اور ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے سوا تمام یونٹ بند رہیں گے ، صنعتی یونٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے ، مہنگے ماسک اور سیٹائزرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں ، پچھلے تین دن میں 447 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ 180 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 27 کسیز سامنے آئے ہیں جن کے بعداد مجموعی تعداد 803 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں دو مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
پنجاب بھر میں کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد 225 ، سندھ میں 352 ، اسلام آباد میں 15، کے پی کے میں 31، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 71 ہو گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں صرف ایک ہی کیس سامنے آیاہے ۔