قوم زندگی موت کی کشمکش میں ہے،حکومتی ترجمانوں نے سیاسی تماشہ لگایا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ قوم زندگی موت کی کشمکش میں ہے،حکومتی ترجمانوں نے سیاسی تماشہ لگایا ہوا ہے،عوام کے گھروں میں قیامت آئی ہوئی ہے،حکومتی ترجمانوں کو جگتیں سوجھ رہی ہیں ،اگر ان کا یہ رویہ نہ ہوتا تو قوم اور ملک آج اس افراتفری اور انتشار میں نہ ہوتا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کورونا کا مقابلہ سوشل میڈیا پر جگت بازی سے نہیں ہوگا ،نوازشریف اور شہبازشریف کی صحت کی بنائی ہوئی سہولیات کو ہی استعمال کیاجارہا ہے ،شہبازشریف کا بنایا ہوا ڈیش بورڈ آج کورونا سے بچانے کےلئے استعمال ہورہا ہے ۔