کورونا وائرس، کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے منچلوں کو پولیس نے سڑک پر ہی سزا دے ڈالی

کورونا وائرس، کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے منچلوں کو پولیس نے ...
کورونا وائرس، کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے منچلوں کو پولیس نے سڑک پر ہی سزا دے ڈالی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے پورے صوبے میں لاک ڈاﺅن کر رکھاہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے اور ایسی صورتحال میں جب منچلوں نے اس کی خلاف ورزی کی تو پولیس نے موقع پر ہی سزا دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے منچلوں کو پولیس نے موقع پر ہی پکڑ کر سبق سکھایا اور مرغا بنا دیا۔حکومتی احکامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلانات کے باوجود کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کورنگی روڈ پر کچھ منچلے باہر نکل آئے۔پولیس نے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے والے منچلوں کو دھر لیا اور انھیں سڑک پر مرغا بنا دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری طور پر اپنے گھروں نہ نکلیں، اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رات 12 بجتے ہی صوبے بھر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تمام غیر ضروری دکانیں بند اور عوام کو گھروں پر رہنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔

مزید : قومی