کپڑوں کے معروف برانڈ ثنا صفینہ کی سی ای او کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

کپڑوں کے معروف برانڈ ثنا صفینہ کی سی ای او کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں ...
کپڑوں کے معروف برانڈ ثنا صفینہ کی سی ای او کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر کپڑوں کے معروف برانڈ ثنا صفینہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی اور انہوں نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ثنا صفینہ کی سی ای او ثنا ہاشوانی نے اپنے برانڈ کے ذریعے انٹرنیٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں پر وضاحت کی ہے اور ساتھ ہی ثنا ہاشوانی کی ٹیسٹ رپورٹ بھی شیئرکی، بڑانڈ کی طرف سے تمام میڈیا ہاﺅسز اور سوشل میڈیا صارفین سے استدعا کی کہ ایسی افواہوں کی رپورٹنگ سے قبل تصدیق کرلیں، ہم ان افواہوں کی تردید جن میں کہاگیا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ان کیلئے ثنا ہاشوانی کا ٹیسٹ نتیجہ شیئرکررہے ہیں، ثنا برطانیہ سے واپس لوٹی تھیں اور احتیاطی تدابیر کے طورپر ٹیسٹ کروایااور از خود قرنطینہ میں چلی گئیں تاکہ کسی فیملی ممبر کو کوئی خطرہ نہ ہو، ان کا ٹیسٹ منفی آیا ، کسی بھی سمجھدار بندے کو جو بیرون ملک سے آیا،اس وقت یہی کرنا چاہیے ۔

View this post on Instagram

Please find our official statement attached to the false news being circulated. Kindly share this & report all false news. Thank you.

A post shared by Sana Safinaz (@sanasafinazofficial) on

کمپنی نے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی ایک نوٹ تحریر کیا اور لکھا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں فینامینا بنا ہوا ہے ، وائرس کسی کو بھی متاثر کرسکتاہے اور یہ ہمارا سماجی، اخلاقی اور مذہبی فرض ہے کہ اس سے لڑیں ، جس حد تک لڑسکتے ہیں، ہم ہرشخص کیلئے اچھی صحت اور حوصلے کی خواہش کرتے ہیں۔

مزید : بزنس