سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا قرنطینہ میں چلے گئے

سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا قرنطینہ میں چلے گئے
سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا قرنطینہ میں چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سری لنکن کپتان و صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا نے انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد کولمبو میں تنہائی اختیار کر لی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ مجھے کووڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن حکومت کی ہدایات کے مطابق خود کو قرنطینہ میں رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ہفتہ قبل لندن سے یہاں پہنچا تو میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ ہدایت کی جارہی ہے کہ جس نے بھی بیرون ملک سفر کیا ہے وہ پولیس میں اپنا اندراج کرائے اورپھر قرنطینہ میں چلا جائے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک سے آنے والوں میں سے 3 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کا بتایا ہے اور حکومت کے مطابق یہ 3 لوگ حکام سے کورونا وائرس کی علامات کو چھپا رہے تھے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ سری لنکا میں 80 لوگوں میں وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

مزید :

کھیل -